• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے گرفتاری اختیار کا فیصلہ کرینگے


اسلام آباد(اے این این/این این آئی/آن لائن/آئی این پی/مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب کے گرفتاری کے اختیار پر تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے اور اس اختیار کی وضاحت کرناہوگی، کہیں نہ کہیں یہ سلسلہ ختم ہونا ہوگا،کیوں نہ نیب کی بلاجواز گرفتاری کو غلط قرار دیا جائے۔ ہائیکورٹ نے احسن اقبال اور ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران کہا ہے کہ نیب کی بلاجواز گرفتاری کا اختیار کیوں نہ غلط قرار دیا جائے، نیب کے گرفتاری کے اختیار پر تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے اور اس اختیار کی وضاحت کرناہوگی ، کہیں نہ کہیں یہ سلسلہ ختم ہوناہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

تازہ ترین