• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم ڈی سی، ریٹائرڈ پرنسپل کو نوزانےکیلئےپرووسٹ مقرر کردیا گیا

کراچی(سید محمد عسکری) مالی بحران کے شکار کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج( کے ایم ڈی سی) میں ریٹائرڈ پرنسپل کو نوزانے کے لیے پرووسٹ کا نیا عہدہ تخلیق کر کے انھیں پرووسٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق کے ایم اینڈ ڈی سی کے پرنسپل سید محمود حیدر کو ریٹائرمنٹ کے بعد پرووسٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ کے ایم ڈی سی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب پرووسٹ کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، زرائع کے مطابق پرووسٹ انتظامی اور مالی اختیارات کے لحاظ سے پرنسپل سے بھی زیادہ بااختیار ہوگا اور کالج انتظامیہ اس کے ماتحت ہوگی۔ ادہر معلوم ہوا ہے کہ کے ایم اینڈ ڈی سی سینارٹی کے لحاظ سے پروفسیر ارشد شیخ کو نیا پرنسپل مقرر کیا جا رہا ہے تاہم وہ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے میں ریٹائر ہوجائیں گے۔
تازہ ترین