• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ سے شہرت پانے والے معروف گلوکار طاہر شاہ اب اپنے نئے گانے ’پہلی جھلک‘ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔

گزشتہ روز معروف گلوکار طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے آنے والے گانے ’فرسٹ لُک‘ (First Look ) کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

گلوکار طاہر شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں لال گلاب کے پھول کی پتیوں سے ایک دِل بنایا ہوا ہے اوراُن کا یہ نیا گانا مارچ کی 22 تاریخ کو جاری کیا جائے گا جبکہ طاہر شاہ کی جانب سے اُن کے نئے گانے کی ابھی تک کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طاہر شاہ کی مداحوں کیلئے سال نو پر نئے گانے کے تحفے کی نوید

اِس سے قبل طاہر شاہ نے گزشتہ سال 28 دسمبر کو ٹوئٹر پر ’جلد آرہا ہے کا پیغام جاری کیا تھا۔‘

واضح رہے کہ طاہر شاہ کا مشہور گانا ’آئی ٹو آئی‘ 2013 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ اُن کا گانا ’اینجل‘ 2016 میں جاری کیا گیا تھا۔ طاہر شاہ کے اِن دونوں گانوں پر جہاں کچھ لوگوں نے تنقید کی تھی وہیں بہت سے لوگوں نے اِن گانوں کو پسند بھی کیا تھا۔

تازہ ترین