• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفنی سمپسن: نیوزی لینڈ پولیس کو گمشدہ برٹش خاتون کی لاش مل گئی

لندن (پی اے) نیوزی لینڈ پولیس نے کہا ہے کہ وہ جس لاپتہ برطانوی خاتون کو تلاش کر رہی تھی، اس کی لاش ملی ہے۔ ایسیکس کی 32 سالہ خاتون کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ویک اینڈ پر ملک کے سائوتھ آئی لینڈ میں ہائیکنگ کیلئے مائونٹ ایسپائرنگ نیشنل پارک گئی تھی۔ نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق ریسکیو ورکرز کو اس کی لاش نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق 13:40 بجے ( 00:40بجے جی ایم ٹی) پائیک کریک ایریا میں ملی۔ انہیں قبل ازیں ایسی اشیا ملی تھیں، جن کے بارے میں یقین تھا کہ یہ گمشدہ برطانوی خاتون کی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک تھرمل امیجنگ، ڈاگ ٹیمیں، ہیلی کاپٹر اور سرچ ٹیمیں بھی جمعرات کو خاتون کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھیں اور پولیس نے کہہ دیا تھا کہ علاقہ کے حجم اور مخصوص قطعہ زمین کے باعث تلاش کا کام بہت مشکل ہے۔ ویسٹ کوسٹ سرچ اینڈ ریسکیو کے سارجنٹ مارک کرک ووڈ نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جن کی کاوشوں کے باعث پولیس نے ناکامی کے باوجود تلاش کا کام جاری رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاش حقیقتاً ایک چیلنج تھی۔
تازہ ترین