• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کے تاریخی چرچ میں انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار دریافت

برسلز (حافظ اُنیب راشد) بلجیم کے شہر گینٹ کے تاریخی چرچ میں انسانی ہڈیوں سے بنی دیوار دریافت ہوئی ہے۔ یہ دریافت ایک آرکیالوجیکل ٹیم نے کی ہے جو گینٹ کے اس مرکزی کیتھیڈرل کے اندر اور اس کے اردگرد کام کر رہی ہے۔ ترتیب سے چنی ہوئیں ہڈیوں کی اس دیوار میں زیادہ تر ران اور پنڈلی کی مظبوط ہڈیاں شامل ہیں ۔ اسی دوران کچھ ڈھانچے بھی ملے ہیں۔آرکیالوجیکل ٹیم کے ترجمان کے مطابق خیال ہے کہ یہ 15 صدی میں موجود لوگوں کی ہڈیاں ہیں۔ جس کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایک خیال یہ بھی ہے کہ کسی وقت قریب موجود قبرستان کے بھرنے کے بعد اسے دوسروں کیلئے خالی کرنے کی غرض سے یہ ہڈیاں وہاں سے نکال کر یہاں لائی گئی ہوں۔ کیونکہ مذاہب کی دنیا میں جانے والے کے ڈھانچے کا خیال کرنے کا رواج موجود ہے۔
تازہ ترین