• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں شرکت کے لیے ملتان سلطانز کے غیر ملکی ہیڈ کوچ اینڈی فلاور سمیت متعد د اوورسیز کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ملتان سلطانز کےترجمان کے مطابق کھلاڑی روی بوپارہ اور رائیلی روسوو لاہور پہنچے ہیں، عمران طاہرآج رات جبکہ جیمز ونس 18 اورمعین علی 19 فروری کو لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ ملتان سلطانز اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ میں 1990ءسے یہاں آرہا ہوں،مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر آیا ہوں، یہاں میری بہت دوستی ہے۔

اینڈی فلاور نے کہا کہ ملتان سلطانز میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، متوازن ٹیم ہے۔

نوجوان ٹیسٹ اوپنر اور ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ فرنچائز کو لیڈ کرنا بڑی ذمہ داری ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ بھی حاصل ہوا ہے، تاہم پی ایس ایل میں کپتانی چیلنج ہے ۔

سابق برطانوی کرکٹر روی بوپارہ کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگزمیں سے ہے، میں یہاں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ایونٹ کا پاکستان میں ہونا اچھی بات ہے۔

روی بوپارہ نے کہا کہ پہلے مجھ سمیت فینز نے یہ ایونٹ یواے ای میں انجوائے کیا تھا لیکن ان یہاں کے فینز کو بہت فائدہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کی طرف سے بھی کھیلنے کا مزہ آیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے اہم کھلاڑی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نجی مصروفیت کی وجہ سے ابھی ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے ہیں۔


تازہ ترین