• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی اور فخر ہے ایک بار پھر پاکستان آیا، خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، اینڈی فلاور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔پاکستان میں بہت دوستیاں ہیں۔ یہاں کی بہت سی خوشگوار یادیں ہ وابستہ ہیں۔ہفتے کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ 1990سے پاکستان آرہا ہوں، مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شان مسعود الیون متوازن ٹیم ہے اور دوسری ٹیموں کی طرح ملتان سلطانز بھی پی ایس ایل جیتنے کی اہل ہے۔ ملتان سلطانز میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ مشتاق احمد کا ساتھ میرے لیے بہت معاون ہوگا، وہ کھیل اور یہاں کی کنڈیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔اینڈی فلاور نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا۔ تمام ارکان ہی میچ ونرز ہیں۔ کسی ایک کا نام لوں گا تو اس پر اضافی پریشر پڑے گا، ٹیم میں سنیئرزکے ساتھ ایسے نوجوان ہیں جو بہترین کارکردگی سے سب کے دل جیت سکتے ہیں، مجھے ان کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے۔ فرنچائز کو لیڈ کرنا میرے لئے ایک بڑا زمہ داری ہے۔

تازہ ترین