• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نہ ہوتیں تو نوازشریف اس حال میں نہ ہوتے ،شیخ رشید

مریم نہ ہوتیں تو نوازشریف اس حال میں نہ ہوتے


لاہور(آئی این پی،ٹی وی رپورٹ ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نہ ہوتیں تو نوازشریف اس حال میں نہ ہوتے، آرمی چیف اور عمران خان میں کوئی ناراضگی نہیں ہے ، دونوں ساتھ ہیں، فضل الرحمان پر آرٹیکل 6لگانے کا حامی نہیں ہوں، اس بار فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لئے جائیں گے، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتائونہیں ہوگا، ریلوے کی ساری نہیں 50، 50 فٹ اراضی واگزار کرا رہے ہیں، جائیدادیں فروخت ہونے سے ریلوے کا خسارہ کم ہوگا، کراچی سرکلر ریلوے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، سرکلر ریلوے کا وزیراعلیٰ سندھ سے مل کر حل نکالیں گے، سپریم کورٹ نے کراچی کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی ہے، عوام سے 5 سال میں ریلوے کاخسارہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے، بجلی سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے۔

تازہ ترین