• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت نے پوری قوم پر آرٹیکل چھ لگا دیا ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پوری قوم پر آرٹیکل چھ لگادیا ہے، جس کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن اور دیگراپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف اس قسم کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکی دینے سے پہلے اپنی ماضی کی کار کردگی اور تقاریر کا جائزہ لے تو اسے موجودہ حالات میں اس قسم کے فیصلے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ سر کار ی ٹی وی پر حملہ، پارلیمنٹ کے خلاف تقاریر اور 120دن کا دھرنا خود اس کے خلاف اسی مقدمہ کا راستہ کھولتا ہے۔

تازہ ترین