• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، کبڈی ورلڈ کپ ”ایک دِن جیو کے ساتھ “، سیاسی میاں بیوی کا احوال ”خبرناک“ میں قبائلی تنازعات کی تباہ کاریوں پر اہم گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) تاریخ میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں ہو رہا ہے جس میں دنیا کے 10 ممالک کی کبڈی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ”جیونیوز“ نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے حوالے سے ”ایک دن جیو کے ساتھ“کا خصوصی شو تشکیل دیا ہے جس میں کبڈی کے اہم داؤ دنیا کے بہترین کبڈی کھلاڑیوں کی زبانی پیش کئے جائیں گے۔ پروگرام کے دوران جاپھی اور ساہی کا کردار بھی دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ دلچسپ سوال و جواب شو کا حصہ ہیں ۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔ ٭”خبرناک“میں مشاہد اللہ خان (ڈمی) اور پی ٹی آئی کی مسرت جمشید چیمہ مہمان ہوں گی۔ ”قبائلی تنازعات کی تباہ کاریاں“ کے عنوان سے اتوار کی شام پانچ بجے ”جیونیوز“ کے بلیٹن میں خصوصی گفتگو ہوگی۔

تازہ ترین