• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائیو کی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ اس باربیلنس اسکواڈ ہے، شعیب ملک کے آنے سے اسکواڈ مضبوط ہوا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ کے ساتھ پی ایس ایل کھیلیں گے، ویسا ہی کھیلیں گے جیسا پچھلے چار سیزن میں کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میرا پی ایس ایل پر فوکس ہے، پاکستان ٹیم کا نہیں سوچ رہا۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہنا کہ میرا کوئی شوق نہیں کہ میں کسی بھی جگہ کپتانی کروں۔

فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ میں بالکل فٹ ہوں اور اپنی ٹیم پشاور زلمی کو دستیاب ہوں، انہوں نے کہا کہ لوگ کارکردگی پر سوال کریں تو اچھا ہوگا ، پرسنل لائف پر نہ کریں۔

قومی ٹیم بائیں ہاتھ کے اوپنگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، کوشش کرتا ہوں جہاں کھیلوں ٹیم کیلئے کھیلوں۔

امام کاکہنا تھاکہ پرچی کی طعنے اب میں بھی انجوئے کرتا ہوں، آپ بھی انجوائے کریں۔

تازہ ترین