• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں سجا فیض امن میلہ، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

لاہور میں سجا فیض امن میلہ، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت


لاہور میں اٹھائیسواں فیض امن میلے میں مختلف سیشنز ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس میلے کے دوران طلبا نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے اور تعلیمی اداروں کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا۔

لاہور کے باغ جناح میں معنقدہ اس میلے کا پہلا سیشن ''ہم دیکھیں گے'' کے عنوان سے ہوا جس میں مختلف طلبا تنظیموں کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

طلبا تنظیم کی ایک کارکن کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی تبدیلی کی خواہشمند ہیں،  حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ تعلیم کو ہر گھر تک پہنچائیں۔

فیض امن میلے میں مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں اردو اور پنجابی کے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔

تازہ ترین