• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 سگے بھائی گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تیموریہ پولیس نے سوشل میڈیا پروائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو سگے بھائیوں وقاص اوراجمل کو گرفتار کر لیا جو خواتین سے پرس چھیننے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں،پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان جرائم سے حاصل شدہ رقم نشے کے لیئے استعمال کرتے تھے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین