• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ ملیہ دہلی میں پولیس تشدد کی شرمناک داستان کی ویڈیو وائرل

جامعہ ملیہ دہلی میں پولیس تشدد کی شرمناک داستان کی ویڈیو وائرل  


نئی دہلی (نیٹ نیوز )جامعہ ملیہ دہلی میں پولیس تشدد کی شرمناک داستان کی ویڈیو وائرل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کے طلبہ پر بہیمانہ تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا طلبا جامعہ کی لائبریری میں پڑھائی میں مگن ہیں کہ اچانک پولیس ان پر دھاوا بول دیتی ، ایک لڑکا کتاب دکھا کر اپنا قصور پوچھنے کی جسارت کرتا جس پر اسے بھی بری طرح پیٹ دیا جاتا ہے۔کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی نے ویڈیو کو اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا ، لکھتی ہیں دہلی پولیس اور امیت شاہ کہتے ہیں انہوں نے کسی کو طلبا پر تشدد کرتے نہیں دیکھا ، لیکن کیا اس ویڈیو کے بعد بھی حکومت کوئی ایکشن لے گی، اگر نہیں تو اس کی نیت کھل کر عوام کے سامنے آجائے گی۔پریانکا گاندھی کے بعد کانگریس کے ہی ایک اور رہنما ششی تھرور نے بھی ویڈیو کو شیئر کیا، انہوں نے بھی ملوث اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین