• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت مقدمہ درج ہوا تو بات دور تک جائے گی، حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو


جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ کاکہنا ہے کہ ہمت کریں، بغاوت کا مقدمہ درج کریں، پھر بات مولانا تک نہیں بہت دور تک جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی کوئی کارکردگی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز شاہ نے گیدڑ بھبکیاں دیں لیکن ہم نے دھرنا دے کر کھایا ۔

وزیر داخلہ تو کہتے تھے کہ امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے لیکن وہ آئے۔

تازہ ترین