آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اقرا نے ساس کی ساڑھی پہن کر یاسر کا دل جیت لیا

معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی مرحومہ والدہ کی ساڑھی پہننے پر اقرا کا شکریہ ادا کرلیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اقرا عزیز حسین بھی ہیں۔


یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کی قمیض شلوار پہنی ہوئی ہے جبکہ اقرا عزیز نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے، یہ ساڑھی اقرا عزیز کی مرحومہ ساس کی ہے۔

اداکار نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہن کر میرا دل جیت لیا۔‘

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اقرا سے اظہارِ محبت بھی کیا۔

اِس کے علاوہ یاسر حسین نے ایک اور تصویر شیئر کی، اِس تصویر میں یاسر اور اقرا کے ساتھ مومل شیخ، علی رحمٰن، اُشنا شاہ، حسن حیات اور نومی انصاری ہیں۔


یاسر حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں نومی انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوبصورت شام، مزیدار کھانا اور حسین دوستوں کے لیے ۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف ڈیزائنر کی طرف سے ایک ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اقرا اور یاسر سمیت پاکستان شوبز انڈسٹڑی سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید