آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

راشد منہاس کا69 واں یوم پیدائش

پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 69 واں یوم پیدائش


اپنی بہادری اور شجاعت سے قوم کا سَر فخر سے بلند کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 69 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنیوالے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے جو 17 فروری 1951ء کو کراچی کی ایک راجپوت گھرانہ میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا۔

راشد اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے 20 اگست 1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

ایسے سپوت جو قوم کی راہ میں لڑتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کریں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں ، راشد منہاس کا شمار بھی ایسے ہی شہداء میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت کم عمری میں قوم کی خاطر جان قربان کر کے اپنا نام امر کر دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید