• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی قابضین کو تعمیراتی کاموں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں ہوں گی، برطانیہ

برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ(فائل فوٹو)۔
برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ(فائل فوٹو)۔ 

برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی بستیاں غیر قانونی ہیں، اسرائیلی قابضین کو تعمیراتی کاموں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں ہوں گی۔ 

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں تیار کی جانے والی اشیا کی درآمد و تجارت پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ 

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔

ایڈملی بینڈ نے مزید کہا کہ برطانیہ پہلے ہی اسرائیل کے لیے جاری 30 سے زائد اسلحہ لائسنس معطل کرچکا ہے، اسرائیلی حکومت "اکثر" فلسطینیوں کی نسل کشی پر "آنکھیں بند" کر لیتی ہے۔ 

انھوں نے کہا برطانوی حکومت طویل عرصے سے کہتی آ رہی ہے کہ یہ آبادیاں غیر قانونی ہیں۔ 

برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ سےمتعلق نئی ترتیب شدہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ ایڈ ملی بینڈ نے کہا غزہ میں ناقابل تصور مصائب دنیا اور اس ملک کے ضمیر پر داغ ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ برس جنگ بندی کےبعد بھی 12 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ ناانصافی کے خلاف خاموش نہیں رہے گا۔ اسرائیلی آبادکار مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متنازع علاقوں سے برطانیہ میں کھجور، آم، ایوا کاڈو اور دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید