• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک حاملہ کے لیے یوں توحمل ٹھہرنے سے لے کر زچگی تک کی مدّت خاصی احتیاط کی متقاضی ہے،مگر ابتدائی تین ماہ تو نہایت ہی اہم ہوتےہیں کہ اس دوران معمولی سی کوتاہی یا بے احتیاطی حاملہ اور شکم میں پلنے والے بچّے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔نیویارک یونی ورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی بھی مادرِشکم میں نمو پانے والے بچّے پر اثر انداز ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر حمل کے ابتدائی تین ماہ کا زیادہ تر وقت کسی بھی وجہ سے فضائی آلودگی میں گزرے، تو قبل از وقت پیدایش یا پھر لاغربچّےکی پیدایش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،لہٰذا حاملہ خواتین فضائی آلودگی،خصوصاً ٹریفک کے ہجوم سے دُور رہیں اور اگروہ کسی ایسی جگہ رہایش پذیر ہیں، جہاں فضائی آلود گی زیادہ ہو، تو بہتر ہوگا کہ گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھے جائیں۔

تازہ ترین