• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں سجا فیض امن میلہ اختتام پذیر


لاہور میں سجا فیض امن میلہ 2020 اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور کے جناح باغ میں سجے فیض میلے کے آخری روز کا اختتام کلاسیکل رقص، تھیٹر اور موسیقی کی دلکش محفل پر ہوا۔

محفل موسیقی میں گلوکار عدیل برکی نے فن کے جوہر دکھائے جبکہ گلوکارہ ترنم ناز نے اپنی آواز کے جادو سے شام کو یاد گار بنادیا۔

محفل کے اختتام پر شائقین کا جوش و ولولہ بھی عروج پر پہنچ گیا اور وہ دلفریب دھنوں پر جھومتے رہے۔

تازہ ترین