• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰه کرے اس حکومت سے جان چھوٹ جائے، رانا تنویر حسین

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اللّٰه کرے اس حکومت سے جان چھوٹ جائے، الیکشن میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیئے، جو کچھ ہوا اس کے باوجود عمران خان سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرسکے۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ہم غیر فطری تبدیلی نہیں چاہتے جو بھی ہو آئین کے مطابق ہو، سب پہلے الیکشن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اتحادیوں سے وعدے پورے نہیں کررہے، انہوں نے 100 نعرے لگائے تھے، ہر وعدے پر یوٹرن لیا، وہ اب صرف کرسی کا مزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین