• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، زہریلی گیس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ مزید 20 سے زائد متاثرہ شہری اسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ ادارے 24 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی گیس کے اخراج کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہیں جبکہ کیماڑی اور اطراف میں متاثرہ لوگوں کو سانس لینے میں مشکل، دم گھٹنے اور اُلٹیاں لگنے کی شکایات برقرار ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کا اخراج یا تو جاری ہے یا پھر فضا میں اس کے مہلک اثرات پہلے کی طرح موجود ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انہیں اس مشکل سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

تازہ ترین