• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر ماحولیات انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر ماحولیات نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید