کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے کوچیئرمین عالمگیر شیخ بلامقابلہ ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اسپورٹس کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ انتخابات 29 مارچ کو دوحہ قطر میں ہونے تھے لیکن چار مرکزی عہدوں صدر، سینئر نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور خازن کے عہدوں پر کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔