• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 افراد، کپڑوں میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ما ڑی پو ر روڈ نالہ اسٹاپ کے نزدیک گاڑی کی ٹکرسے 32سالہ وقاص ولد جعفر جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،کورنگی گودام چورنگی کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30سالہ مجیب عالم ولد محمد عالم جاںبحق ہو گیا ،جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی گلستان جوہر کا رہائشی تھا ، سچل تھانے کی حدود گلزار ہجری اسکیم 33میں واقع چیپل سن سٹی گارڈن بنگلوز میں پراسرار طورپر آگ لگنے سے 85سالہ خدیجہ زوجہ مجیب الرحمان جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ گئی پو یس کےمطابق متوفیہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ باروچی خانے میں چائے بنارہی تھی کہ اس دوران کپڑوں میں آگ لگ گئی ۔

تازہ ترین