• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں پھیلنے والی زہریلی گیس کے باعث پیر کی صبح کسٹم ہاؤس بند کر دیا گیا ،کسٹمز ذرائع کے مطابق پیرکی صبح معمول کے مطابق کسٹمز اہلکار کسٹمز ہاؤس پہنچے اور کام شروع کیا لیکن بیشتر کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،ذرائع کے مطابق کسٹمز ہائوس میں 4 افراد بے ہوش گئے جبکہ کئی افراد کو الٹیاں شروع ہوگئیں۔جس پر بیشتر اہلکار دفتر چھوڑ کر نکل گئے اور نئے آنے والوں کو کسٹم ہاوس کی جانب سے روکتے رہے ۔

تازہ ترین