• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارود برآمدگی اور قتل کیسوں میں قید کے ملزم بری

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی میں مقدمہ قتل میں عمر قید اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا پانے والے ملزمان بری ہوگئے۔ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آدھا کلو بارود برآمدگی کے کیس میں ملزم سراج کی اپیل منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دی گئی مجموعی طور پر 46 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کردیا ۔سراج کی پیروی سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی نے خطرناک بارود مع ڈیٹونیٹز اور سیفٹی فیوز وائر کی برآمدگی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔دریں اثناء لاہورہائی کورٹ کےجسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نےتھانہ ٹمن کے بیوی کے قتل میں عمر قید پانے والے ملزم کو بری کردیا۔سکندر حیات کی پیروی راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے کی۔ملزم نے گھریلو جھگڑے پر صائمہ زمان کو ہتھوڑے سے قتل کیا تھا۔عدالت عالیہ نے موقع کے گواہان کی عدم موجودگی اور مشکوک ریکوری پر ملزم کو بری کیا۔
تازہ ترین