• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے43سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 660گرام ہیروئن،540گرام چرس ،9 پسٹل برآمدکر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ ائرپورٹ پولیس نے قماربازی کے الزام میں5ملزموں کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم ، موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے۔راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 710پتنگیں اور 108کیمیکل ڈوریں برآمدکرلیں۔ تھانہ بنی پولیس نے ملزمان ارسلان ،عاشر،بلال اورمحمدارسلان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 470پتنگیں، صادق آبادپولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کر کے50پتنگیں، تھانہ آراے بازار پولیس نے ذوالفقار کو گرفتار کر کے 10پتنگیں اور2ڈوریں، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ساغر کو گرفتار کر کے 10پتنگیں ، تھانہ گوجرخان پولیس نے محسن کو گرفتار کر کے 70پتنگیں اور 6ڈوریں برآمد کر لیں۔کہوٹہ پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3کلو900گرام چرس برآمد کر لی ۔ تھا نہ نو ن پولیس نے قبضہ ما فیا کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے ،جھنگی سید اں سے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور دو بارہ بور گن برآمد کر لیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ گرفتار ،ملزمان میں ماجد خان, واجد خان اور لائق حسین شامل ہیں ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اے ایس آئی مہر اللہ نے پولیس کو بتایا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ شہباز عرف ساحل نامی شخص لڑکی کے معاملے پر جھگڑا کر رہا ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر 7 افراد کو قابو کیا ملزمان رقم کے تنازعے پر جھگڑا کر رہے تھے۔ لڑکی کے متعلق ملزم نے بتایا کہ عارف عرف بابا سے لے کر آیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین