• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کیٹرنگ کنٹریکٹروں کا احتجاج،مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے پولیس اور شعبہ کمرشل میں رابطے کے فقدان کے باعث ریلوے پولیس کی مسافر ٹرینوں ڈائینگ کاروں وکچن پورشنز اور ریلوے اسٹیشنوں پر وینڈنگ اسٹالوں میں سلنڈراور چولھے کے استعمال کے خلاف ملک بھر میں کارروائی سے مسافروں کو دوران سفر کھانے کی عدم فراہمی سے شدیدمشکلات و پریشانی کا سامنا ریلوے کیٹرنگ کنٹریکٹروں نے احتجاج مسافروں ٹرینوں کی ڈائننگ کاروں اور کچن پورشن میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ انکے خلاف درج کئے جانے والے درجنوں مقدمات ختم کئے جائیں ۔دوسری جانب ڈپٹی سی سی ایم ریلوے کے مطابق کمرشل ڈیپارٹمنٹ نے ڈائننگ کاروں اور وینڈنگ سٹالز سے سلنڈر اتارنے کا کوئی پیشگی لیٹر جاری نہیں، علاوہ ازیں ریلوے پولیس کارروائیوں کے دوران مختلف ریلوے اسٹیشنوں، پلیٹ فارموں، ٹرینوں اور ڈائننگ کاروں سے 69 گیس سلنڈرز و چولہوں کو قبضہ پولیس میں لیا گیااور54 مقدمات کا بھی اندراج کیا گیا۔
تازہ ترین