• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان سےاپنی افواج نکال دیں ،ستار چشتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ امریکہ افغانستان اور خطے سے اپنے اوراتحادی افواج نکال دے۔افغان حکومت کے بوریا بسترجلد گول ہونے والے ہیں۔ افغان غیورملت اپنی سرزمین پرامارت اسلامیہ کی اسلامی حکومت چاہتی ہے ۔استعماری قوتوں کی جبر واستبدادکے خلاف مجاہدین اسلام کی لازوال قربانیوں نےامت مسلمہ کو آزادی وحریت کامنظر دکھادیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو انیس سال میں لاشوں کی ذلت اوررسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا یہ شکست ان کی آئندہ نسلوں کےلیے عبرت آموزسبق بن چکاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے درباری بھی امریکہ کی شکست پر پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان پر اسلامی پرچم لہرانے سے پورے خطے میں امن آئیگا ۔انہوں نے کہاکہ مجاہدین اسلام کے عزم واستقامت نے استعماری اورسامراجی قوتوں کی اینٹ سےاینٹ بجادی ہے۔اب اتحادی افواج محفوظ راستے کی تلاش میں کرب اور پریشانی سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ طالبان سے مذکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کے بعدآج پھر مذکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔ 
تازہ ترین