• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومت کی نئی حکمت عملی تیار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتا ن محمد طیب خان نے کہاہے کہ ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومت نئی حکمت عملی طے کر رہی ہے،انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر اپنی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آبادمبین احسن ، ڈسٹرکٹ پرائس آفیسر طارق ولی، سیکرٹری مارکیٹ اعجاز منیس، عزیزرسول سندیلہ ، ممبر کمیٹی فیصل شفیق ،صدر انجمن تاجران جنوبی پنجاب جاویداختر ،خالد محمودقریشی ، صارفین اور تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کئے اور مختلف دالوں کے ریٹ کم کر دئیے گئے،اجلاس میں تھوک اور پرچون کے حقیقی منافع کے تعین کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔
تازہ ترین