• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترقی کیلیے سائنس و ٹیکنالوجی کی ضرورت، سی ای او ایجوکیشن

ملتان(سٹاف رپورٹر )سی ای او ایجوکیشن ملتان نے کہا ہے کہ جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں لہذا قومی ترقی کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم ضروری ہے،یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری ماڈل سکول نمبر 1 نیو ملتان میں ڈاکٹر ایچ آر سید (مرحوم) کی فیملی کی جانب سے عطیہ کردہ جدید کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ایچ آر سید مرحوم کی فیملی کی جانب سے 25 جدید کمپیوٹر سیٹ،3 عدد الیکٹرک واٹر کولر اور کمپیوٹر روم کی آرائش و تزئین کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ فنڈز مہیا کرنے پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔
تازہ ترین