• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی جن کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتل کر دیا۔ علی پور سادات جلالپور پیروالا میں دو موٹر سائیکلز میں تصادم سے شوکت زخمی ہوگیا جسے جلالپورپیروالہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واپڈا ٹاؤن فیز ون میں کام کرتے ہوئے 30 سالہ شوکت زخمی ہوا جسے نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا گیا۔ نادرن بائی پاس پر 2 موٹرسائیکلز میں سے تصادم سے ندیم زخمی ہوا جسے نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا گیا، ایم ڈی اے ہاوسنگ سوسائٹی ایم اے جناح روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا جس میں نوجوان زخمی ہوا جسے نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا گیا، شجاع آباد میں موٹرسائیکل کے سامنے کتا آگیا جس سے ملازمہ زخمی ہوا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد شفٹ کیا گیا۔ جناح پارک گراس منڈی پھاٹک پر رکشا الٹ گیا جس سے 7 سالہ الیاس اور 11سالہ عمان زخمی ہوئے، ۔گیلانی فلائی اوور لیاقت آباد پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حماد زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین