• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا عملے کو نکاسی آب سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے کہا ہے کہ تمام سیوریج ڈویژن اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کیلئے الرٹ رہیں رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کریں کمپلینٹس کو دور کرنے میں تاخیر اور غفلت کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج متاثرہ علاقوں کو ریلیف دینے کے لیے خاص حکمت عملی تیار کریں اور شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں
تازہ ترین