• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے ماں بیٹی کے اغوا کی کوشش،مزاحمت پر خاتو ن زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاے میں رشتہ داری کے تنازع پر 4 مسلح افراد کی گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو اغوا کر نے کی کو شش،مزاحمت پر 50 سالہ خاتو ن کو فائر ما ر کر زخمی کر دیا ، ملزمان فاءرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ بی زیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،پولیس کے مطابق چا رمسلح افراد مختار،عارف،ندیم،اور عالم شیر 50 سالہ خورشید بی بی اور اسکی 17 سالہ بیٹی کو اغوا کرنے کے لئے انکے گھر داخل ہوئے ملزمان نے گن پوائنٹ پر انکو اغوا کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کی ایک گولی خورشید بی بی کی ٹانگ پر لگی جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان شور پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق (خ) کے خاوند اسلم نے بیان دیا ہے کہ ملزمان انکے رشتہ دار ہیں جن سے پرانی دشمنی چل رہی ہے ملزمان اسکی بیوی اور بیٹی کو اغوا کرنے آئے تھے،پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین