آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍شعبان المعظم 1441ھ 8؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے، وزیر ہائوسنگ

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، جس کا ثبوت صوبے میں بہتر روڈ نیٹ ورک کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔ سوات کے علاقے نجیگرام میں سڑک پر تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔ صوبے میں امن وامان بحال ہونے کے بعد اب امید ہے کہ آنے والے سالوں میں صوبے کی سیاحت میں کئی چند اضافہ ہوگاوزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور تمام امور میرٹ اور شفافیت کے بنیاد پر کئے جاتے ہیں جس سے صوبے کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

پشاور سے مزید