• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت‘مسلمان جوڑے نے لے پالک ہندو لڑکی کی شادی کرا دی

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک مسلمان جوڑے نے اپنی ہندو لے پالک بیٹی کی شادی کرائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو جب ایک مقامی مندر میں راجیشوری کی شادی وشنو پرساد نامی لڑکے سے ہوئی تو مسلمان جوڑے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔

اس شادی میں راجیشوری اور پرساد کے ہندو رشتے داروں کے ساتھ ساتھ راجیشوری کو بچپن میں گود لے کر پالنے والے عبداللہ اور ان کی بیوی خدیجہ کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔

شادی میں عبداللہ کی 84 سالہ بوڑھی ماں بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔

اس موقعے پر عبداللہ نے بتایا کہ ’جب راجیشوری ہمارے گھر آئی تو اس کی عمر سات آٹھ سال تھی۔ پھر اس کے والدین کا انتقال ہو گیا ۔ اب اس کی عمر 22 برس ہے۔‘

راجیشوری کے ماہ باپ ان کے بچپن میں ہی انتقال کر گئے تھے۔ ان کے والد کیرالہ کے ایک ریلوے سٹیشن پر قلی تھے اور وہ کام کاج کے لیے عبداللہ کے گھر آتے رہتے تھے جس کی وجہ سے عبداللہ راجیشوری کو جانتے تھے۔

والدین کے انتقال کے بعد جب راجیشوری عبداللہ کے گھر منتقل ہو گئیں تو عبداللہ فیملی نے ان کی پرورش بالکل اپنی بیٹی کی طرح کی۔ جب شادی کا وقت آیا تو عبداللہ اور ان کی بیوی نے ہی رشتہ دیکھ کر راجیشوری کی شادی طے کی۔

تازہ ترین