آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کیماڑی میں زہریلی گیس کا اخراج، علاقہ مکینوں کا احتجاج

کیماڑی میں زہریلی گیس کا اخراج، علاقہ مکینوں کا احتجاج 


کراچی بندرگاہ سے جڑے ہوئے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے شہریوں کی اموات اور متاثر ہونے کے خلاف علاقے کے تاجر اور مکین احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے جیکسن مارکیٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا ہے۔

تاجر ایسوسی ایشن کے وائس چئرمین محمد آصف خان کے مطابق زہریلی گیس پھیلنے اور اس سے جانی نقصان کو 48 گھنٹے گزر گئے ہیں، اسے روکنے اور وجوہات جاننے کی کوشش نہیں کی جا رہی۔

گیس کے اخراج اور اموات سے کیماڑی بھٹہ ویلیج کی عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

بچے اسکول نہیں جارہے ہیں، کیماڑی کی تاجر برادری دکانیں بند کر کے روڈ پر احتجاج پر مجبور ہوگئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے فریق کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید