پاکستان ریلوے نے گوجرانوالہ سے لاہور شٹل ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد 24 فروری کو لاہور، گوجرانوالہ شٹل سروس کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان ریلوے نے مسافروں کو خوشبری سنادی، لاہور سے گوجرانوالہ شٹل ٹرین سروس چلانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
24 فروری کو اس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، انجن کا رخ بدلنے کے لیے ٹرن ٹیبل سمیت شٹل ٹرین کے ٹریک کا کام بھی مکمل ہو گیا۔
روزانہ کی بنیاد 3 ٹرینیں گوجرانوالہ سے لاہور دونوں اطراف چلائی جائیں گی ایک ٹرین میں 250 مسافر کی گنجائش ہو گی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ شٹل ٹرین کے باعث وقت کی بچت کیساتھ سفر بھی آسان ہو گا۔
شٹل ٹرین گوجرانوالہ سے لاہور کے درمیان ایمن آباد، کامونکی، سادھوکی، مریدکے، کالاشاکو، شاہدرہ اور بادامی باغ اسٹیشن پر بھی رکے گی، جس سے ان علاقوں کے لوگ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ 100 روپے اور دیگر اسٹیشن کے لیے کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے۔
شٹل ٹرین سروس گوجرانوالہ کے باسیوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، اس سروس کے باعث ناصرف مسافروں کو سستے کرایوں میں لاہور آنے جانے میں آسانی ہو گی بلکہ ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔