• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان جیپ ریلی، فیروز خان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

کراچی (ایجنسیاں) معروف اداکار فیروز خان نے چولستان جیپ ریلی میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک گاڑیوں کی بی کیٹیگری میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والے سلطان محمد بہادر کے ہمراہ وہ بھی شریک تھے۔ ٹوئٹر پر انہوں نے ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اس سے قبل انہوں نے سلطان محمد خان کے ہمراہ جیپ میں بیٹھے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ڈیلیٹ کئے جانے اور اہلیہ کی جانب سے روحانی سفر کے لیے نیک تمناؤں کے پیغام نے فیروز کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

تازہ ترین