• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی نہیں کرے گی، رشی سنیک کا اعلان

لندن( پی اے)برطانیہ کے بجٹ کی تاریخ11 مارچ رکھی گئی ہے اور حکومت تاریخ تبدیل نہیں کرے گی، یہ اعلان چانسلر رشی سنیک نے کیا ہے، ساجد جاوید کے گزشتہ ہفتہ استعفے کے بعد رشی سنیک کے ان کی جگہ لینے پر قیاس آرائیاں تھیں کہ بجٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، ویک اینڈ پر ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس نے کہا تھا کہ بجٹ کے منصوبے پیشگی ہیں تاہم رشی سنیک وقت لے سکتے ہیں، انہوں نے بی بی سی کے اینڈریو مار پروگرام میں بتایا تھا کہ رشی کو آئے ہوئے صرف چند روز ہوئے ہیں انہیں تاریخ کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے چند روز دیں۔ ساجد جاوید کا استعفیٰ ان کے وزیراعظم کے سینئر مشیر ڈومینک کمنز کے درمیان کشیدگی کی افواہوں کے بعد سامنے آیا، ان کے استعفے کے بعد نمبر ٹین نے اعلان کیا تھا کہ اب نئے چانسلر اور وزیراعظم کے لئے معاشی مشیروں کی مشترکہ ٹیم ہوگی رشی سنیک ساجد جاوید کی جگہ لینے سے قبل ٹریثرری کے چیف سیکرٹری تھے۔
تازہ ترین