• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت میں عالمی شوٹنگ چیمپئن شپ سے دستبردار

نئی دہلی (جنگ نیوز) پاکستان بھارت میں عالمی شوٹنگ چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان نیشنل رائفل شوٹنگ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر جاوید لودھی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تین شوٹر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ ہم انہیں ٹریننگ کیلئے جرمنی بھیجیں گے، جس کوچ سے رابطہ ہوا ہے وہ مارچ میں دستیاب ہونگے، اس لیے ٹریننگ چھوڑ کر عالمی کپ میں ٹیم بھیجنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ دریں اثنا منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ عالمی کپ مارچ میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگی۔
تازہ ترین