• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: زیادتی کاشکار لڑکی خاندان سمیت گاؤں بدر

Badly Abused Girl Expelled Out With Her Family
عمر کوٹ میں جرگے نے زیادتی کا شکار لڑکی کی عزت کے عوض ملزم کو 30 من گندم دینے کا فیصلہ سنادیا،فیصلہ نہ ماننے پر متاثرہ خاندان کو گاؤں سے ہی نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع عمرکوٹ کے گاؤں سائینداد منگریو میں چندروزقبل بااثرملزم مشتاق منگریونے غریب محنت کش کی 14سالہ بیٹی کوزبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

میڈیا پر خبر آنے اور ملزم کی گرفتاری کے بعد علاقے کے بااثروڈیروں نے جرگہ بلالیا ۔ جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی عزت کا سودا 30من گندم کے عوض مقرر کردیا۔ لیکن متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

فیصلہ نہ ماننے پر بااثر وڈیروں نے دھمکیاں دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو گاؤں سے نکال دیا۔صوفی فقیر شہر کے قریب کھلےآسمان تلے بیٹھے متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔ دوسرے جانب سے پولس نے گرفتار ملزم مشتاق منگریو کا چالان اب تک عدالت میں پیش نہیں کیا ہے۔
تازہ ترین