• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بارکے انتخابات،حتمی فہرست جاری،5نشستوں پر 13امیدوار مدمقابل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق 5 نشستوں پر 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔ گزشتہ روز مجلس عاملہ کے علاوہ کسی نشست سے بھی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔ جبکہ مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق صدارت کی نشست پر چوہدری طاہر محمود اور سید ریاض الحسن گیلانی نے، نائب صدر کی نشست پر طاہر علی قریشی، محمد رمضان بھٹی اور میاں طاہر اقبال، جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد انور علی خاں رانا، شیخ عتیق الرحمن، سجاد حیدر سپرا اور صفدر سرسانہ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر محمد نواز نول اور چودھری احسان علی گل، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر فرزانہ کوثر رانا اور نوشین افشاں بلوچ کے کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایگزیکٹو کمیٹی کی 7 مخصوص نشستوں پر حاجی دلبر خان مہار، میاں محمد اکرم،کامران رسول قیصرانی، محمد اعظم علی چوہان، تعظیم احمد باجوہ، مہر فخر رضا اجمل ملانہ اور راؤ سجاد علی بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔
تازہ ترین