• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او گلگشت سمیت 10پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج سید جہانگیر علی نے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے کراس ورشن پر ایس ایچ او گلگشت علی حسن گیلانی، سب انسپکٹر اشتیاق سمیت دس پولیس اہلکاران کے خلاف مقدمہ کا حکم دیا ہے جس پر پولیس تھانہ گلگشت نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ فاضل عدالت میں ملتان کی رہائشی خاتون گلشن اظہر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ گلگشت نے 18, 19 نومبر کی درمیانی شب ان کے گھر پر ریڈ کیا اور اس کے خاوند اظہر مجید اور کمسن بچوں کو اٹھا کر لے گئے اور حوالات میں بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ درخواست گزار کو خاتون ہونے کے باوجود گھسیٹتے ہوئے پولیس موبائل ڈالا میں ڈال دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔
تازہ ترین