مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی میں گیس لیکج کی خبر کو پریشان کن قرار دے دیا، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت گیس لیکج بحران پر قابو پانے سے قاصر ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت فارنزک لیب کے ذریعے سندھ حکومت کی مدد کرے کیوں کہ فارنزک لیب زہریلے عناصر کا پتا چلانے اور اس کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں 2 روز میں زہریلی گیس کے باعث 14 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔