• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو رقوم سے محروم کرنے کا نیا طریقہ، سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کا انتباہ

کراچی (اسد ابن حسن) شاطر سائبر کرائم کرمنلز نے لوگوں کو ان کی رقوم سے محروم کرنے کا ایک اور انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس حوالے سے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ نے انتباہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل پر یہ میسج بھیجا جارہا ہے ”ڈیئر سر آپ کو انکم ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے 15,490 روپے منظور ہوگئے ہیں جو بہت جلد آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے جائیں گے۔ براہ مہربانی اپنا اکاؤنٹ نمبر 5XXXXX6755 کو ویریفائی کریں کہ آیا یہ درست ہے یا نہیں اور مزید اپ ڈیٹس کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک http://bit.ly/20wpYK6 پر تفصیلات فراہم کریں۔“ اس حوالے سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ لنک جس کو میسج کیا گیا ہے وہیں کھلتا ہے اور لوگ 15 ہزار پانے کے لیے تمام معلومات اس لنک پر دے دیتے ہیں۔ اگر آپ سرچ کرکے مذکورہ ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو اس پر یہ لکھا آتا ہے ”یہاں کچھ غلط ہوگیا ہے۔ یہ 404 ایرر (error) ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ نے برا لنک کلک کیا ہے یا پھر ان ویلڈ یو آر ایل ہے۔

تازہ ترین