• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں وائن شاپ پر حملہ

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع وائن شاپ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کیمیکل سے حملہ کیا ہے، جس کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ میں وائن شاپس فوری بند کرانے کی ہدایت

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں بھینس کالونی موڑ کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے وائن شاپ پر کیمیکل سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی۔

پولیس کو ایک کیمیکل سے بھری بوتل بھی جائے وقوع سے ملی ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سفارت خانوں کے ذریعے شراب اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

وائن شاپ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیمیکل حملے کے بعد شاپ میں بھڑکتی ہوئی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بن قاسم، نامعلوم افراد نے وائن شاپ کے تالے توڑکر آگ لگا دی

فوٹیج کے مطابق حملے کے بعد شاپ میں بھگدڑ مچ جاتی ہے جبکہ عملہ دکان سے باہر بھاگتا ہوا نظر آتا ہے، موٹر سائیکل حملہ آوروں کو بھی باخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین