• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم، نامعلوم افراد نے وائن شاپ کے تالے توڑکر آگ لگادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم میں نامعلوم ملزمان نے وائن شاپ کے تالے توڑنے کے بعد آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود نصیرآباد میں قائم شراب خانے کے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے تالے توڑنے کے بعد آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے ، آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس اور شراب خانے کا مالک موقع پر پہنچ گئے ، آگ لگنے کے نتیجے میں شراب خانے میں رکھی شراب اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ شراب خانہ کئی برسوں سے مذکورہ مقام پر قائم ، شراب خانے کے مالک وکی کے پاس ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا اجازت نامہ ہے ، پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین