• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں غلط سمت سے آنے والا ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا۔

تیز رفتار ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کےبعد ڈرائیور رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا اور بس کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں زخمی

حادثے کے بعد زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کی شکار بس میں 50 افراد سوار تھے جو بنگلورو سے ارناکولم جا رہی تھی، حکام نے حادثےمیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین